U.S. Embassy-funded PMIS Training concluded for Prison Staff in Khyber Pakhtunkhwa

17 March 2023, Islamabad – The U.S. Embassy-funded ‘Prison Management Information System (PMIS) Khyber Pakhtunkhwa’ has successfully concluded two rounds of Training of the Trainers. The two 5-day PMIS training sessions were conducted on 06 to 17 March 2023 for 84 prison staff members, including seven women participants at the Prison Training Academy in Haripur.  

The U.S. Embassy’s International Narcotics and Law Enforcement Office (INL), with UNODC’s technical support, aims to equip 40 prison facilities with computer networking in Khyber Pakhtunkhwa and the Merged districts. The project also includes provision of IT equipment, development of PMIS, and trainings on the operation and management of PMIS for prison staff members. 

Through the PMIS training, participants were introduced to the PMIS manual and technical modules that included barrack allocations, reallocations, barrack history, management of the visitors, and check-in and check-out of inmates. Participants were trained in the court production module, providing an overview of how efficiently the production process in the jail is managed using the digital module. Hospital and medical management modules addressed prescriptions in OPD, hospital admissions, and adding, transferring, and dispensing medicine. The training concluded with the HR module covering staff profile management.

On day 5 of each training round, the trainers gave an overview of their respective modules and opened the floor for suggestions and inputs to be incorporated into the system. Mr. Saadat Hassan, Inspector General Prisons, awarded the participation certificates  and congratulated the prison staff on their successful completion of the PMIS course. He thanked INL for funding the initiative and praised the management at the Judicial Academy for facilitating the training. He also thanked the participants for their input and suggestions, which will help improve the system. 

The training staff included Mr. Saadat Hassan, Inspector General Prisons, and Mr. Hashmat Ullah, Additional Inspector General Prisons, Mr. Najam Abbasi, Superintendent Jail, constables, and the security, ministerial and technical staff from the prison health department.  

The trainees expressed their appreciation for the PMIS course training, highlighted the need for future trainings that provide opportunities to advance  PMIS skills, and build further knowledge of prison operations and management.

 

امریکی سفارتخانے کے مالی تعاون سے خیبرپختونخوا میں عملہ جیل خانہ جات کی پی ایم آئی ایس ٹریننگ مکمل ہو گئی

اسلام آباد (17 مارچ 2023) – امریکی سفارتخانے کے مالی تعاون سے خیبرپختونخوا میں پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (پی ایم آئی ایس) کے سلسلے میں تربیت کاروں کی تربیت کے دو راؤنڈ مکمل ہو گئے۔ ہری پور کی پریزن ٹریننگ اکیڈمی میں ہونے والی پانچ روزہ پی ایم آئی ایس ٹریننگ کے دو سیشن 6 سے 17 مارچ کے دوران منعقد کئے گئے جن میں سات خواتین سمیت جیل عملہ کے 84 ارکان نے حصہ لیا۔
 امریکی سفارتخانے کا 'انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ آفس (آئی این ایل)'، یو این او ڈی سی کی تکنیکی معاونت سے خیبرپختونخوا اور ضم شدہ اضلاع میں 40 جیلوں کو کمپیوٹر نیٹ ورکنگ کی سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔ پراجیکٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی آلات کی فراہمی، پی ایم آئی ایس کی تیاری، اور اس پر کام کرنے اور  انتظامی امور انجام دینے پر جیل عملہ کے ارکان کی تربیت شامل ہے۔
 پی ایم آئی ایس ٹریننگ کے ذریعے شرکاء کو پی ایم آئی ایس کے رہنما کتابچہ اور ٹیکنیکل ماڈیولز کے بارے میں آگاہ کیا گیا جن میں بیرک ایلوکیشنز، ری ایلوکیشنز، بیرک ہسٹری، ملاقاتیوں کے انتظامی امور، اور قیدیوں کے چیک ان اور چیک آؤٹ کے معاملات شامل ہیں۔ شرکاء کو عدالت میں پیشی کے ماڈیول پر تربیت دی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈیجیٹل ماڈیول کو استعمال کرتے ہوئے جیل میں پیشی کی کارروائی کو کس طرح مستعدی کے ساتھ انجام دیا جا سکتا ہے۔ ہسپتال اور طبی انتظامی امور کے ماڈیولز میں شرکاء کو او پی ڈی، ہسپتال میں داخلے، اور ادویات کی فراہمی سے متعلق امور سے آگاہ کیا گیا۔ تربیت کے آخر میں ایچ آر ماڈیول کے ذریعے عملے کے انتظامی امور کا جائزہ پیش کیا گیا۔
 پانچ روزہ تربیت کے دونوں راؤنڈز میں تربیت کاروں نے اپنے اپنے ماڈیولز کا جائزہ پیش کیا اور تربیت کے شرکاء سے اس سلسلے میں ان کی تجاویز اور آراء طلب کیں جنہیں سسٹم میں موزوں طریقے سے شامل کیا جائے گا۔ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات جناب سعادت حسن نے پی ایم آئی ایس کی کامیاب تکمیل پر عملہ جیل خانہ جات کو مبارکباد پیش کی اور تربیت کی تکمیل کی اسناد تقسیم کیں۔ انہوں نے اس پروگرام کے سلسلے میں مالی تعاون پر آئی این ایل کا شکریہ ادا کیا اور تربیت کے سلسلے میں معاونت پر جوڈیشل اکیڈمی انتظامیہ کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے سسٹم میں بہتری کے لئے تجاویز اور آراء پیش کرنے پر شرکاء کا بھی شکریہ ادا کیا۔
 تربیتی عملہ میں انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات جناب سعادت حسن، آڈیشنل انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات جناب حشمت اللہ، سپرنٹنڈنٹ جیل جناب نجم عباسی، کانسٹیبل، سکیورٹی عملہ اور جیل کے شعبہ صحت کا تکنیکی عملہ شامل تھا۔
 تربیت کے شرکاء نے پی ایم آئی ایس کے اس تربیتی کورس کی تعریف کی اور اس سسٹم سے متعلق مہارتوں کو فروغ دینے اور جیل کے انتظامی امور کے بارے میں مزید علم و معلومات کی فراہمی کے لئے اس طرز کی تربیتی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

  

 

17 March 2023
Islamabad

 

For further information, please contact:- 

Ms. Rizwana Rahool, Communication Officer, UNODC Pakistan, Cell: +92 301 8564255 email: rizwana.rahool(at)un.org

Our Story
Our Story!
Sustainable Development Goals (SDGs)
Sustainable Development Goals (SDGs)
Gender Equality
Gender Equality
Human Rights
Human Rights
Disability Inclusion
Disability Inclusion