Leave No Child Behind in the Fight Against Human Trafficking Joint Commemoration of World Day Against Trafficking in Persons 2024

Islamabad - Tuesday, 30 July 2024: Stakeholders from various international organizations and the Government of Pakistan reaffirmed their commitment to strengthening collaboration and accelerating efforts to combat human trafficking. During an event organized to commemorate World Day Against Trafficking in Persons, the emphasis was placed on protecting children and upholding the rights and dignity of those most at risk of exploitation.

The event, under the global theme “Leave no child behind in the fight against human trafficking,” was a collaborative effort organized by the United Nations Office on Drugs and Crime (UNODC), the International Centre for Migration Policy Development (ICMPD), the International Labour Organzation (ILO), the International Organization for Migration (IOM), and the Sustainable Social Development Organization (SSDO), in partnership with the Federal Investigation Agency (FIA).

Observed annually on July 30th, the World Day Against Trafficking in Persons aims to raise awareness about human trafficking and advocate for protection of victims' rights. This year's global campaign urges accelerated action to end child trafficking and labour issues.

Children make up a significant proportion of trafficking victims worldwide, with girls disproportionately affected. Rising inequalities and globalization have fueled complex trafficking networks that challenge traditional legal frameworks, creating new forms of slavery.  Online platforms further expose children to sexual exploitation and gender-based violence, enabling traffickers to exploit victims across borders.

The event aimed to raise awareness about the prevalence and impact of child trafficking and labour in Pakistan while highlighting the collaborative efforts and commitments of various organizations in combating human trafficking. It also recognized national partners and stakeholders making significant contributions to the fight against human trafficking in Pakistan. During the event, UN agencies and partner organizations reiterated their commitment to addressing human trafficking through inclusive and collaborative efforts at all levels. Moreover, the event provided a platform for sharing knowledge, strategies, and best practices through presentations, expert opinions, and discussions.

In his opening remarks, the Additional Director General of FIA, Mr. Abbas Ahsan, our society as a whole and practitioners including law enforcement in particular must acknowledge what constitutes trafficking; it’s prevalence in Pakistan and the impact it has on the lives of people especially children. 

 

Country Representatives from UNODC, ICMPD, ILO, IOM, SSDO, and FIA underscored the importance attached to the protection of children and stressed that targeted measures are essential to reduce their vulnerability to trafficking.

Dr Jeremy Milsom, Representative UNODC Country Office Pakistan, invited Ms. Shahida Gillani, Programme Officer Human Trafficking and Migrant Smuggling to read the message of UNODC Executive Director Ghada Waly with the audience. Ms Gilani highlighted in her message, this year’s theme focuses on child victims which have tripled over the past 15 years. She also shared, “according to UNODC’s data, globally, children account for one-third of trafficking victims, suffering unspeakable abuse – whether they are forced into labour, sold off as brides, recruited as soldiers, or coerced into criminal activities.

Geir Tonstol, Country Director for the ILO Pakistan, said, "The ILO recognizes the urgent need to combat human trafficking, a grave issue disproportionately effecting the most vulnerable, especially children. With a staggering 3.3 million children trafficked worldwide, it is crucial for state systems to adopt integrated approaches that prioritize child protection. By leveraging forums like this, we can expand partnerships and collaborate with like-minded organizations to support Pakistan’s progress towards a fairer and more equitable society."

Vincent Matteau, Senior Programme Coordinator at IOM, emphasized the urgent need to combat child trafficking by establishing stronger partnerships and improving migration management. “IOM is committed to expanding safe and legal migration channels, while addressing trafficking and smuggling through a comprehensive approach. This multifaceted strategy focuses on improving migration management, raising awareness, strengthening legal frameworks and victim support mechanisms, and facilitating safe mobility, return, and reintegration.”

Syed Kausar Abbas, Executive Director of SSDO, highlighted the importance of a systematic approach to victim identification and referral, especially for vulnerable groups, and ensuring they receive tailored support. He called for increased prosecutions under the Prevention of Trafficking in Persons Act (PTPA), better labour inspections for child and bonded labour, and enhanced stakeholder capacity. Additionally, he stressed the need for greater public awareness and data-driven strategies to effectively address and prevent trafficking. SSDO is committed to implementing these measures and ensuring that all efforts to combat trafficking are comprehensively supported, he added.

Fawad Haider, Head of Office at ICMPD, emphasized, “The theme 'Leave no child behind in the fight against human trafficking' underscores the critical need for collaborative efforts to safeguard children's rights and dignity. At ICMPD, we stress the importance of cooperative frameworks that facilitate cross-border and multi-agency collaboration to combat the trafficking of human beings (THB) and ensure victim protection. Our goal is to ensure that no child falls through the cracks and that every child is protected from exploitation and harm.”

Senator Ms.Ayesha Raza Farooq, Chairperson National Commission on Rights of Child (NCRC) said, “Today on the World Day Against Trafficking in Persons, we gather to confront one of the gravest violation of human rights: child trafficking. This day serves as a reminder of the pervasive threat that traffickers pose to the safety and dignity of children and it also presents an opportunity for us to reaffirm our commitment for combating trafficking.

Closing the high-level segment Director General FIA Mr Ahmad Ishaque Jahangir (PSP) emphasized, “Human trafficking, particularly child trafficking, is a serious human rights violation that demands our unwavering attention and action. In Pakistan, the FIA has been leading efforts to combat this heinous crime. Our work is significantly enhanced through collaboration with our esteemed partners. This joint event is a testament to our unified response and shared commitment to eradicating trafficking in persons.”

UNODC, ICMPD, ILO, IOM, SSDO, and FIA reaffirm their collective commitment to eradicating human trafficking in Pakistan and a future where every child is safe and free from exploitation. 

 

پریس ریلیز
 
"انسانی سمگلنگ کے خلاف جنگ، ہر بچے کے تحفظ کا عزم"
انسانوں کی سمگلنگ کے خاتمہ کے عالمی دن کا مشترکہ اعلامیہ
اسلام آباد (منگل، 30جولائی 2024) – حکومت پاکستان اور متعدد بین الاقوامی تنظیموں نے انسانی سمگلنگ کے خلاف جدوجہد میں اشتراک عمل کو مستحکم بنانے اور اپنی کوششیں تیز کرنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انسانوں کی سمگلنگ کے خاتمہ کے عالمی دن کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب کے دوران تمام شرکاء نے بچوں کا تحفظ یقینی بنانے اور استحصال کے شدید خطرے سے دوچار افراد کے حقوق اور عزت ووقار کی پاسداری پر زور دیا۔
رواں سال یہ دن دنیا بھر میں "انسانی سمگلنگ کے خلاف جنگ، ہر بچے کے تحفظ کا عزم" کے مرکزی پیغام کے تحت منایا گیا۔ پاکستان میں اس موقع پر اقوام متحدہ دفتر برائے انسداد منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی)، انٹرنیشنل سنٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ (آئی سی ایم پی ڈی)، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او)، انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم)، اور سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) نے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ تقریب کا اہتمام کیا۔ یہ دن ہر سال 30 جولائی کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد انسانوں کی سمگلنگ کے بارے میں آگاہی بڑھانا اور متاثرہ افراد کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ رواں سال کے مرکزی پیغام کے تحت بچوں کی سمگلنگ اور افرادی قوت کے مسائل کے خاتمہ کے لئے اقدامات تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں انسانی سمگلنگ کا شکار ہونے والوں میں بچوں کا تناسب نمایاں ہے اور لڑکیاں خاص طور پر سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہیں۔ بڑھتی ہوئی عدم مساوات اور عالمگیریت کے پیش نظر سمگلنگ کی سرگرمیاں ایسے پیچیدہ نیٹ ورکس کی شکل اختیار کر رہی ہیں جو روایتی قانونی فریم ورکس کو چیلنج کر رہے ہیں، اور غلامی کی نئی اقسام کو جنم دے رہے ہیں۔ آن لائن پلیٹ فارمز کی وجہ سے بچوں کے لئے جنسی استحصال اور صنفی تشدد کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ انسانی سمگلروں کے لئے سرحد پار لوگوں کو اپنے جال میں پھنسانے کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
انسانوں کی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کی اس تقریب کا مقصد پاکستان میں بچوں کی سمگلنگ اور افرادی قوت سے متعلق مسائل کے بارے میں آگاہی بڑھانا اور ان کے خلاف سرگرم مختلف تنظیموں کی مشترکہ کوششوں اور کاوشوں کو اجاگر کرنا تھا۔ اس موقع پر ملکی سطح پر کام کرنے والے پارٹنرز اور مختلف متعلقہ فریقوں کی سرگرمیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا جو پاکستان میں انسانی سمگلنگ کے خلاف مصروف جدوجہد ہیں۔ تقریب کے دوران اقوام متحدہ کے اداروں اور اس کی پارٹنر تنظیموں نے انسانی سمگلنگ سے نمٹنے کے لئے ہر سطح پر معاشرے کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنے اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب میں پیش کی گئی پریزنٹیشنز، ماہرین کی آراء اور گفتگو کے سیشنز کی بدولت علوم، حکمت عملیوں اور عمدہ طریقوں کے بارے میں تبادلہ خیالات کا موقع ملا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے جناب عباس احسن نے اپنی ابتدائی کلمات میں کہا کہ مجموعی طور پر ہمارے معاشرے  کو بشمول قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس بات کو تسلیم کرنا چاہیے کہ اسمگلنگ کیا ہے  پاکستان میں اس کا پھیلائو ہے اور اس کا لوگوں کی زندگیوں پر خاص طور پر بچوں پر کیا اثر پڑتا ہے۔
پاکستان میں یو این او ڈی سی، آئی سی ایم پی ڈی، آئی ایل او، آئی او ایم اور ایس ایس ڈی او کے ملکی نمائندوں نے بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور بچوں کو درپیش سمگلنگ کے خطرات کم کرنے کے لئے مختلف اداروں کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر جیریمی ملسم، نمائندہ یو این او ڈی سی کنٹری آفس پاکستان نے محترمہ شاہدہ گیلانی، پروگرام آفیسر ہیومن ٹریفکنگ اینڈ مائیگرنٹ اسمگلنگ کو یو این او ڈی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر غدا ولی کا پیغام سامعین کے ساتھ پڑھنے کی دعوت دی۔ محترمہ گیلانی نے اپنے پیغام میں روشنی ڈالی، اس سال کا تھیم ان بچوں کے متاثرین پر مرکوز ہے جو گزشتہ 15 سالوں میں تین گنا بڑھ چکے ہیں۔ اس نے یہ بھی شیئر کیا، "UNODC کے اعداد و شمار کے مطابق، عالمی سطح پر، بچوں کی اسمگلنگ کا ایک تہائی حصہ ہے، جو ناقابل بیان زیادتی کا شکار ہیں - چاہے انہیں مزدوری پر مجبور کیا جائے، دلہن کے طور پر فروخت کیا جائے، فوجیوں کے طور پر بھرتی کیا جائے، یا مجرمانہ سرگرمیوں پر مجبور کیا جائے۔
یو این او ڈی سی کنٹری آفس پاکستان کے نمائندہ ڈاکٹر جیریمی ملسم نےمحترمہ شاہدہ گیلانی پروگرام آفیسر انسانی ااسمگلنگ  کو مدعو کیا کہ وہ یو این او ڈی سی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا پیغام سامعین کو پڑھ کر سنائیں،  انہوں نے مزید اپنے اپنے پیغام میں کہا کہ اس سال کا مرکزی پیغام ان متاثرہ بچوں کے لیے ہے جو گزشتہ 15 سالوں  سے اس کا شکار ہیں۔  یو این او ڈی سی کے اعدادوشمار کے مطابق ا سمگلنگ کا شکار ہونے والے افراد میں بچوں کا تناسب ایک تہائی کے لگ بھگ ہے، جنہیں ناقابل بیان زیادتیوں اور بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کہیں یہ بچے جبری مشقت کا شکار بنتے ہیں، تو کہیں انہیں عسکری سرگرمیوں کے لئے بھرتی کیا جاتا ہے، ایک طرف کم عمری کی شادیوں کے لئے ان کی تجارت زوروں پر ہے تو دوسری جانب انہیں جرائم پیشہ سرگرمیوں پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
آئی ایل او پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر گیئر ٹونسٹول نے کہا کہ آئی ایل او انسانی سمگلنگ کے خلاف جدوجہد کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہے کیونکہ یہ مسئلہ انتہائی کمزور طبقات بالخصوص بچوں کے لئے سنگین نقصانات کا باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں سمگلنگ کا شکار ہونے والے بچوں کی تعداد تقریباً 33 لاکھ ہے۔ ان حالات میں حکومتوں کے لئے ضروری ہو گیا ہے کہ وہ بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے مربوط حکمت عملیاں وضع کریں۔ کنٹری ڈائریکٹر آئی ایل او نے کہا کہ اس نوعیت کے فورمز کو بروئے کار لاتے ہوئے ہم خیال تنظیموں کے درمیان اشتراک عمل کوفروغ دیا جا سکتا ہے اور پاکستان میں انصاف اور برابری پر مبنی معاشرے کے قیام میں پیشرفت یقینی بنائی جا سکتی ہے۔
آئی او ایم کے سینئر پروگرام کوآرڈینیٹر ونسنٹ میتیو نے بچوں کی سمگلنگ کے خاتمہ کے لئے باہمی اشتراک عمل کو مستحکم بنانے اور مائیگریشن کی باقاعدہ سرگرمیوں میں بہتری لانے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی او ایم قانونی مائیگریشن کے طریقوں کو بہتر بنانے اور ایک جامع لائحہ عمل کے تحت انسانی سمگلنگ اور تجارت کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہے۔ اس لائحہ عمل کے تحت مائیگریشن کے انتظامی امور کو بہتر بنایا جا رہا ہے، شعور و آگاہی کو فروغ دیا جا  رہا ہے، قانونی فریم ورکس اور متاثرہ افراد کی معاونت کے نظاموں کو مستحکم بنایا جا رہا ہے اور متاثرہ افراد کی بحفاظت واپسی اور دوبارہ معاشرے کا حصہ بنانے کی سرگرمیوں پر کام کیا جا رہا ہے۔
ایس ایس ڈی او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے متاثرہ افراد بالخصوص کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی نشاندہی اور انہیں معاونت فراہم کرنے والے اداروں میں بھجوانے کے لئے ایک منظم سوچ کے تحت کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ انہیں موزوں نگہداشت اور معاونت کی خدمات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ "انسانوں کی سمگلنگ کی روک تھام کے قانون (پی ٹی پی اے)"  کے تحت مقدمات میں اضافہ، بچوں اور جبری مشقت کی سرگرمیوں سے متعلق معائنوں میں بہتری اور ان سرگرمیوں پر کام کرنے والے متعلقہ فریقوں کی استعداد میں اضافہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانی سمگلنگ کے موثر ازالہ اور روک تھام کے لئے عوامی آگاہی بڑھانے اور اعدادوشمار کی روشنی میں موزوں حکمت عملیاں ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپنی تنظیم ایس ایس ڈی او کی جانب سے ان اقدامات کو عملی جامہ پہنانے اور ہر سطح پر انسانی سمگلنگ کے خاتمہ کی تمام کوششوں میں معاون کردار ادا کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔
آئی سی ایم پی ڈی کے ہیڈ آف آفس فواد حیدر نے کہا کہ آج کے دن کا مرکزی پیغام "انسانی سمگلنگ کے خلاف جنگ، ہر بچے کے تحفظ کا عزم"بچوں کے حقوق اور عزت ووقار کے تحفظ کے لئے مشترکہ کوششوں کی فوری ضرورت پر زور دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی ایم پی ڈی کا موقف ہے کہ انسانوں کی تجارت کے خاتمہ کے لئے سرحد پار تعاون اور مختلف اداروں کے درمیان اشتراک عمل کو فروغ دیا جائے اور متاثرہ افراد کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے تاکہ ہر بچہ انسانی سمگلروں کے جال سے محفوظ رہے اور استحصال کا نشانہ نہ بننے پائے۔
سینیٹر محترمہ عائشہ رضا فاروق، چیئرپرسن نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چائلڈ (NCRC) نے کہا، "آج انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر، ہم انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں سے ایک کا مقابلہ کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں: بچوں کی اسمگلنگ۔ یہ دن اس وسیع خطرے کی یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے جو اسمگلر بچوں کی حفاظت اور وقار کے لیے لاحق ہے اور یہ ہمارے لیے اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔
اعلی سطح کے کے اختتامی تقریب میں دائریکٹر جنرل ایف ائی آئی جناب احمد اسحاق جہانگیر نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی سمگلنگ، بالخصوص بچوں کی سمگلنگ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جسے مرکزی حیثیت دیتے ہوئے اس کے خلاف پیہم اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ایف آئی اے اس گھناؤنے جرم کے خلاف جدوجہد میں پیش پیش ہے اور دیگر پارٹنرز کی معاونت اور حمایت ہماری ان کوششوں کو موثر بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے کہا کہ آج کی یہ مشترکہ تقریب انسانوں کی سمگلنگ کے خلاف ہمارے پختہ عزم اور اشتراک عمل پر مبنی اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
یو این او ڈی سی، آئی سی ایم پی ڈی، آئی ایل او، آئی او ایم ،ایس ایس ڈی او  ، اور ایف آئی اے نے پاکستان میں انسانوں کی سمگلنگ کے مکمل خاتمہ اور ہر بچے کے لئے محفوظ اور خطرات سے پاک مستقبل یقینی بنانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

 

For further information, please contact:- 

Ms. Rizwana Rahool, Communication Officer, UNODC Pakistan, Cell: +92 301 8564255 email: rizwana.rahool(at)un.org

Our Story
Our Story!
Sustainable Development Goals (SDGs)
Sustainable Development Goals (SDGs)
Gender Equality
Gender Equality
Human Rights
Human Rights
Disability Inclusion
Disability Inclusion